ڈینگی کی روک تھام

تمام محکمے کوروناسے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف اور ایم پی اے شاہین رضا نے کہا ہے کہ تمام محکمے کوروناسے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کریں ،مانیٹرنگ کرنے والے محکمے اور افسران فیلڈ میں نکلیں اور انڈور و آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو چیک کریں اور جہاں خامیاں ہیں ان کی نشاندہی کریں تا کہ بر وقت اقدامات سے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔ ڈینگی کا خاتمہ ایک سماجی اور قومی مسئلہ ہے اس لیے محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مل جل کر ڈینگی کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں ۔

انہوں نے کہا کہ امسال حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ڈینگی کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، تمام محکمے مسلسل انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم پی اے میڈم شاہین رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعلی اکبر بھنڈر،اسسٹنٹ کمشنر زکامونکی شاہد عباس،وزیر آباد وقار حسین،نوشہرہ ورکاں حیدر خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر فرجاد بٹ،،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر معیز احمد ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ،صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن سجاد معسود چشتی،تمام تحصیلوں کے ڈی ڈی ایچ اوز ،ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے اوربارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں تا کہ پانی کے جمع ہونے سے مچھر کا لاروا پرورش نہ پاسکے ۔

تمام سرکاری و نجی دفاتر ،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی چھتوں ،گملوں، ائیر کولرز، فریج وغیرہ کی صفائی کے بعد انہیں خشک کریں اور جہاں کیمیکل و لاروای سائیڈنگ سپرے کی ضرورت وہاں ایسے تمام اقدامات کیے جائیں جن کی بدولت ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ محکمہ صحت سمیت دیگر محکمے بھی پوری طرح متحرک ہوں ، انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے مقامات جہاں سے ڈینگی لاروا ملے ان محکموں ، فیکٹری و کباڑ خانوں کے مالکان و منتظمین کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات کا اندراج کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر انسداد ڈینگی سرگرمیاں موبائل کے ذریعے ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی جائیں ،

بوگس اور غلط رپورٹس اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر معیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال کورونا کی وباء کے باعث انسداد ڈینگی سرگرمیاں لیٹ شروع کی گئیں لیکن خوش قسمتی سے ضلع میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں،انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے تمام 211اینڈرائیڈ موبائل فونز بھی اس مقصد کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انڈور سرویلنس کے دوران 16اور آؤٹ ڈور سر ویلنس کے دوران بھی 16ڈینگی لاروا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں کیس ریسپانس سرگرمیاں بھی کر لی گئی ہیں، ہاٹ سپاٹس کی بھی سرویلنس کی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں