اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔