لاہور ( عکس آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈورٹمنڈ جرمنی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت دونوں یونیورسٹیز ایک دوسرے کیساتھ تعلیم و تحقیق کے میدان میں تعاون کریں گی جبکہ نامزد طلبہ کو جرمنی اور پاکستان میں تعلیم دیں گی، معاہدہ یو ای ٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور ٹی یو ڈورٹمنڈ کی فیکلٹی آف اسپیئشل پلاننگ کے درمیان ہوا، یو ای ٹی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور اور ڈین فیکلٹی آف سی آر پی پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمیداور چیئرمین سی آر پی ڈاکٹر شاکرمحمود.
جبکہ جرمن یونیورسٹی کی جانب سے پروریکٹربرائے اکیڈمک افیئرزپروفیسر ڈاکٹر انصہ میلے اورڈین فیکلٹی آف اسپیئشل پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر تھورسن وِکمین اورڈیپارٹمنٹ آف لینڈسکیپ ایکولوجی اینڈ لینڈسکیپ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر ڈائیٹ وِڈ گرون نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیز کے مابین معلومات اور پبلکیشنز کا تبادلہ ہوگا، دونوں یونیورسٹیز کے پلاننگ ڈیپاٹمنٹس کے مابین ریسرچ اور ٹیچنگ سٹاف کا بھی تبادلہ ہوگا، مفاہمتی یاداشت کے تحت ہر سال اور سمسٹر میں دونوں یونیورسٹیز ایک دوسرے کے تین تین طلباء کو اپنے ہاں داخلہ دیں گی۔