تہران ( عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تہران کیساتھ تعلقات بہتر بنانے سے متعلق بیان پر ایران نے خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ریاض اور تہران تعمیری بات چیت کو اپنا سکتے ہیں اور اختلافات پر قابو پا سکتے ہیں۔خطیب زادہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے اہم ممالک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی اور ایرانی تعاون اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پشاور،عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
- چین نے مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کے لئے چارتجاویز پیش کر دیں
- چین کی سائنسی جدت طرازی نے دنیا کو “نئی” قوت فراہم کی ہے، چینی میڈ یا
- چین کی جانب سے مسلسل بارشوں کے پیش نظر نیپال کو ہنگامی امداد کی فراہمی
- چینی وزیر خا رجہ کا نیپال میں شدید سیلاب پر اظہار ہمدردی