زلزلہ زدہ

ترکیہ، شام زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید اضافے کا خدشہ

دمشق،انقرہ(عکس آن لائن )ترکیہ اور شام میں آنے والے بدترین زلزلے سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اب تک تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترکیہ میں 2 لاکھ 64 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں اور کئی افراد لاپتا ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے علاقوں سے کئی بین الاقوامی امدادی اداروں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے لیکن مقامی ٹیمیں تباہ حال عمارتوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مزید افراد کو زندہ نکال لیا جائے گا۔امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو کئی مہینوں تک مدد درکار ہوگی۔

دوسری جانب شام میں بھی شمال مغربی علاقے میں بدترین نقصان پہنچا ہے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی جاری ہے، جس کی وجہ سے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے کیونکہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے بتایا کہ زلزلے کے بعد پہلی مرتبہ حکومتی فورسز اور مخالف جنگجووں کے درمیان تصادم ہوا، حکومتی فورسز نے اتارب کے مضافات میں بمباری کی تھی جہاں زلزلے سے شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں