اقوام متحدہ

ترکیہ و شام زلزلہ،اموات کی تعداد 50ہزار سے بڑھ سکتی ہے، اقوام متحدہ

واشنگٹن(عکس آن لائن )اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے،یہ تعداد 50 ہزار بڑھ سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی امدادی ادرے کی ٹیم کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اب تک ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں36 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں ،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں میں خوفناک اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں