انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی عائد پابندیوں میں مزید نرمی کی ہے جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کے لئے خوش خبری سنائی کہ اب وہ آزادی سے گھوم پھرسکیں گے اور بچے بھی اپنے والدین کے گھروں سے ہمراہ باہر جا سکیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کے بعد اندورن شہر ٹر انسپورٹ پر پابندی ختم کی ہے اور جون سے ریسٹورنٹس ، کیفے ، پارکس اور کھیلوں کی سہولیات دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔صدر طیب اردگان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت روزگار کو فروغ دینے کے لئے عوام کو مراعات فراہم کرے گی اور معیشت کی بحالی کے لئے برآمدات اور پیداوار کو بڑھانے کے لئے صنعت کے شعبے کو سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کے لئے روزگار کی ہر ممکن سہولیتں فراہم کریں گے اور انہیں کام کرنے کے قابل بنائیں گے ۔صدر طیب اردگان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدامات کے باعث ملکی معیشت بحران کا شکار ہوئی تھی تاہم حکومتی اقدامات سے اب معیشت جلد بحال ہو جائے گی ۔