عثمان ڈار

ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی بجائے ٹیکس دہندگان کے نام کی تختی!عثمان ڈار

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے،

ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی بجائے ٹیکس دہندگان کے نام کی تختی لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کو ٹیکس پئیرز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے ،کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت

ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے شخص یا ادارے کے نام سے منسوب کیا جائے گا،

شروعات1ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے کررہے ہیں،

کارپوریٹ سیکٹر کے زیادہ ٹیکس دینے والے ادارے کا انتخاب کیا گیا ہے،

ادارے نے 90 کروڑ روپے کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ماضی میں منصوبوں کو سیاستدانوں نے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کیا،

سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے بھی ٹیکس کے پیسوں سے خاندان کی مشہوری کی،

سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبے باپ کے نام سے منسوب کر دئیے گئے،

یہ کلچر ختم کر رہے ہیں، میرے اپنے نام کی بھی کوئی تختی نہیں لگے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں