قتل

تحصیل سنی، شوہر نے اپنی بیوی اور مبینہ آ شنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

کوئٹہ (عکس آن لائن) ضلع کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی اور اسکے مبینہ آ شناء کو سیاہ کاری الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیا اور خود موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہا،

تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقے سنی چاکر ماڑی میں شوہرنے اپنی بیوی اور اسکے مبینہ آشناء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا، لیویز نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں