اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں، ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بھی اتفاق ہوسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح وہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نواز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ڈائیلاتگ پولیٹیکل ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کو ہی شامل ہونا چاہیے، دوسرے اسٹیج پر گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوسکتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوں گے تو ہی بات بنے گی۔