عبدالرزاق داؤد

تجارتی شراکت داروں کے ساتھ رابطے قابل عمل تجارتی تعلقات کے لئے بہت ضروری ہیں، عبد الرزاق دائود

اسلام آباد (عکس آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ رابطے قابل عمل تجارتی تعلقات کے لئے بہت ضروری ہیں،پاکستان اپنی بین الاقوامی تجارت کو بڑھانے کے لئے خطے میں اپنے جیو اقتصادی مواقع کا فائدہ اٹھائے گا ۔ جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت میں حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔ مشیر تجا رت نے کہاکہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ رابطے قابل عمل تجارتی تعلقات کے لئے بہت ضروری ہیں ،

ہم پاکستان کو تجارت اور نقل و حمل کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی بین الاقوامی تجارت کو بڑھانے کے لئے خطے میں اپنے جیو اقتصادی مواقع کا فائدہ اٹھائے گا ۔ بتایاگیاکہ گذشتہ روز جڑی بوٹیوں کی پہلی ٹرانزٹ کھیپ افغانستان کے راستے تاشقند بھیجی گئی ۔ مشیر تجارت نے کہاکہ اس کامیاب آپریشن سے وسطی ایشیاء کے ساتھ زمینی تجارت کا ایک نیا دور شروع ہوگا ، ٹی آئی آر سسٹم کے استعمال سے تجارت میں آسانی پیدا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں