ہیلی کاپٹر حادثے

تائیوان ‘ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ہلاک

تائی پے (عکس آن لائن)تائیوان کے چیف آف جنرل سٹاف سمیت 8 افراد ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کی جس میں 13 افراد سوار تھے۔ہیلی کاپٹر کا رابطہ مقامی وقت 8بجکر 22منٹ پر ریڈار سے منقطع ہوا۔ فنی خرابی کے باعث دارالحکومت تائی پے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا جس کے چند گھنٹوں بعد تک چیف آف جنرل اسٹاف کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتا ل منتقل کیا گیا ،حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ملک میں 11 جنوری کو صدارتی اور پالیمانی الیکشن ہونے ہیں۔ تائیوان کے صدر نے الیکشن کی تمام کمپیئن منسوخ کر دی ۔صدر نے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے اور وجوہات جاننے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں