فواد چوہدری

بےنظیرانکم سپورٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چائیے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس ایںڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بےنظیرانکم سپورٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چائیے اعلی سرکاری افسران کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے انکشاف پر انہوں نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینظیرانکم سپورٹ کے غلط استعمال پر درعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کوئی شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے، غریب ترین لوگوں کے حق پر اس بے حیائی سے ڈاکہ ڈالنے کو کیا کہا جائے۔واضح رہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی، جس میں بتایا گیا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلی سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔

تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17سے 21کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلی سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں