واشنگٹن(عکس آن لائن) حالیہ دنوں سی جی ٹی این اور رین مین یونیورسٹی آف چائنا کے نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے ایک عالمی سروے کے مطابق 74.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ میں سیاسی طاقت عام لوگوں کے مقابلے میں دولت مند وں کی خدمت پر زیادہ مائل ہے۔
جمعرات کے روز میڈ یا ر پورٹ کے مطا بق بیشتر جواب دہندگان نے مغربی جمہوری نظام کے عمل اور موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان یا مایوسی کا اظہار کیا۔ان کا خیال ہے کہ امریکی جمہوری نظام کی اصلیت دولت مندوں اور طاقتوروں کی خدمت کرنا ہے۔ 72.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ عوام کی خواہشات کا صرف انتخابات کے دوران ذکر کیا جاتا ہے اور بعد میں انھیں بھلا دیا جاتا ہے ۔88.6 فیصد جواب دہندگان کی رائے میں ایسی صورتحال موجود ہے کہ امریکی سیاستدان اور میڈیا “آزادی صحافت”کی آڑ میں جعلی اطلاعات پھیلاتے،نسلی امتیاز اور انتہا پسندی کو ہوا دیتے ہیں۔جب کہ 60.3 فیصد کا ماننا ہے کہ امریکہ کے موجودہ نظام میں گن وائلنس جیسے سماجی مسائل کا حل نہیں ہو سکتا۔
65.8 فیصد رائے دہندگان نے نام نہاد انقلاب کو اکسانے اور جارحیت جیسے طریقوں سے جبری طور پر دوسرے ممالک کے سیاسی نظام تبدیل کرنے کے امریکی رویے کی بھرپور مخالفت کی۔اس عالمی سروے میں کل 35 ممالک کے 3776 جواب دہندگان کے موثر جواب نامے موصول ہوئے ہیں جن میں امریکہ ،برطانیہ ،نائجریا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔