زمین ڈاٹ کام

بیچ ریزورٹ بائے ائکن کی لانچ کے ساتھ زمین ڈاٹ کام کا لاہور میں کامیاب پراپرٹی سیلزایونٹ

لاہور ( نمائندہ عکس) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ایونٹ میں پیش کردہ 35 سے زائد منصوبوں کی مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرزپراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان ،علی ریحان، جبکہ آئکن ڈولیپرزکے ڈائریکٹرشیخ شکیل، مینیجنگ ڈائریکٹرکاشف جاوید اور پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد آفان سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ ۔
ایونٹ میں بیچ ریزورٹ بائے ائکن کی لانچنگ بھی کی گئی۔ بیچ ریزورٹ لاہور کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تازہ ترین اضافہ ہےیہ پروجیکٹ 104 کنال کے رقبے پر محیط ہے، بیچ ریزورٹ میں 6 رہائشی ٹاورزہیں جو گراؤنڈ پلس 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اوپر کی دو منزلیں انڈور پولز کے ساتھ پرتعیش پینٹ ہاؤسز کے لیے مختص ہیں۔ بیچ ریزورٹ کمپلیکس کو چھ عمارتوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 1,2 اور 3 بیڈ اپارٹمنٹ اور پینٹ ہاؤسز شامل ہیں۔حال ہی میں بیچ ریزورٹ بائےائکن کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی
زمین ڈاٹ کام

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) چوہدری لئیق نے کہا کہ بیچ ریزورٹ میں موجود سہولیات اس شہر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نئی جہتیں دے گی اور اپارٹمنٹ کلچر کا فروغ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ضروری ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سامنے لاتے ہیں
بیچ ریزورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد آفان نے کہا کہ بیچ ریزورٹ اپنی شاندار لوکیشن ، جدید طرز تعمیراور ٹاپ سہولیات کی بدولت آنے والے دنوں میں لاہور کی نئی پہچان ہوگا۔ لہذا آج کی جانے والی سرمایہ کاری سے مستقبل قریب میں بہت نفع ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں