فائرنگ

بیس سال بعد قتل کا بدلہ،ملزم مقتول کے لواحقین کی فائرنگ سے جاں بحق

سرگودھا(عکس آن لائن)قتل کی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے سید گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق سائیوال کے علاقہ میں ماچھی اور سید گروپوں کے مابین پرانی دوشمنی چلی آرہی ہے، جس پرمحمد ریاض ماچھی نے بیس سال قبل سید گروپ کے نوجوان عاقل شاہ کو قتل کر دیا تھا اورجس پر وہ 20سال کی قید بھگت کرچند روز قبل ہی واپس آیاتھا،وقوع کے مطابق ریاض ماچھی لاری اڈہ سے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ خونی دروازہ کے قریب گھات لگائے سید گروپ کے مسلح افراد نے ریاض ماچھی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا وقوع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ ساہیوال موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں