قصور(عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے بیرکومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو پھپھوندکش زہرکے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار و باغبان بیرکی فصل پر نظررکھیں اور جونہی اس پر کسی بیماری کا حملہ ظاہرہو تو ماہرین زراعت کی مدد سے بروقت پھپھوندکش زہرکا استعمال کیاجائے تاکہ بیرکے پھل کو زیادہ نقصان سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس ضمن میں باغوں میں گلی سڑی کھا دڈالنے کے بھی موثرنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیرکے چھوٹے پودے کو 20کلوگرام اور بڑے پودے کو 40کلوگرام فی پود ا کھادڈالی جائے تو پودے کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔