اسلام آباد( عکس آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے بیان حلفی نوازشریف کی ہدایات پرتیار ہونے کی تردید نہیں کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیرطلاعات نے کہا کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے حلفیہ بیان حسین نواز کے دفترمیں ان کی ہدایت پرتیارہونے کے انکشاف کی تردید نہیں کی۔رانا شمیم اورسولیسٹرنے نوازشریف کے دفترمیں بیان حلفی ریکارڈ کرایا۔ تمام واقعات ظاہرکرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پراثراندازہونے کے لئے رچایا گیا۔