لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے پہلی پوزیشن پر آنے پر الگ ہی اور دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہترین وقت پر نمبر ون پوزیشن حاصل کی گئی جس میں بابر، فخر ،امام، شاہین اور شاداب کی رینکنگز بھی شامل ہیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ان کے اسپانسرز کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور کر دے گا۔
راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان ایک طاقت ہے اور اس کا مظاہرہ انہوں نے ایک بار پھر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل بیٹرز میں بابر اعظم پہلے اور فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق پانچویں اور بولرز میں شاہین آفریدی دسویں پوزیشن پر ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے بھارت جانے اور ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق اب تک کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔