بھنڈی

بھنڈی کی فصل سال میں کاشت 2 بار جون جولائی اور فروری مارچ، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) بھنڈی کی فصل سال میں 2 بار جون جولائی اور فروری مارچ میں کاشت کی جاسکتی ہے .

جبکہ گزشتہ سال 13ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بھنڈی کی کاشت سے 59 ہزار ٹن کے قریب پیداوار حاصل ہوئی.

نیزپنجاب کے مختلف اضلاع میں بھنڈی کی اوسط پیداوار 120من فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ بھنڈی موسم گرما کی ہر دلعزیز سبزی ہے.

جس کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے،

تاہم یہ فصل کہرکے اثرات کو برداشت نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے بتایاکہ فروری و مارچ میں کاشتہ فصل اگست و ستمبر میں پھل دیتی ہے،

جبکہ جون و جولائی میں کاشتہ فصل اکتوبر نومبر تک پیداوار دینے کے قابل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھنڈی کی منظور شدہ قسم سبزی پری ہے ،

جس کی بوائی کیلئے اچھی اگاؤ والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے ،

تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کیلئے بھنڈی کا 6کلوگرام بیج فی ایکڑ ہی کافی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل 20 سے 30ْڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین اگاؤ اور بڑھوتری فراہم کرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کو ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے ،

البتہ زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین جسکی،

تیزابی خاصیت6 سے 6.8 ہو بہترین پیداوار کیلئے موزوں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں