تعلیم

بھلوال:تعلیم تقدیریں بدل دیتی ہیں مٹی سے سونا بنا دیتی ہے،فرید احمد پراچہ

بھلوال( نمائندہ عکس آن لائن)تعلیم تقدیریں بدل دیتی ہیں مٹی سے سونا بنا دیتی ہے پنجاب کالج بھی ایک سونا بنانے کا بہترین ادارہ ہے جو بہترین انسان بنانے بہترین مسمان بنانے والا ایک ادارہ ہے ایک اچھا طالب علم سوسائیٹی کی طرح آگے بڑھنے والا بہادر ہوتا ہے

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ نے پنجاب کالج بھلوال کی ایک تقریب میں والدین اور طلباءطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالج بھلوال پروفیسررضوان اسلم ، پروفیسر حافظ احمد،پروفیسرشہزاد، پروفیسرقاری محمد سیلم،پروفیسر دلاور حسین نے بھی خطاب کیا فرید احمد پر اچہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اچھا انسان اور افسران بنانے میں جتنا کردار اساتذہ کا ہوتا ہے اس سے بڑھ کر والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گھر میں جا کربچے پڑھتے ہیں یا نیٹ استعمال کر تے ہے یہ والدین کو علم ہونا چاہیے انہوں نے کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی بچوں میں مثبت سوچ پیدا کریں نہ کہ منفی جسے ایک شخص کہتا ہے کہ اللہ تعالی نے گلاب کا پھول پیدا کیا اور ساتھ کانٹے لگا دیئے اور ایک شخص کہتا ہے کہ قدرت کا کرشمہ دیکھو کہ اللہ تعالٰی نے کانٹوں میں گلاب کاپھول پیدا کر دیا یہ مثبت سوچ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر بچوں کے والدین بیٹھے ہیں ان کو بچوں کے بہتر مسقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے

انہوں نے حضور ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آپ حضورﷺ کی زندگی آپ سب کے سامنے ہیں آپ جسا سچا، ایماندار دنیا میں پیدا ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا اور حضورﷺ کی زبان سے کھبی جھوٹ بات نہیں نکلی آپ کو اس لیے ہی صادق امین کا لقب دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو سچ اور ایمانداری سیکھائیں گئے تو وہ کامیاب ہو کر بڑے انسان بن کر سامنے آئیں گئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشرہ میں سیاسدانوں سے شکایات کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کا ہے لیکن ماحول کا بہت اثر ہے جس ماحول میں انسان پیدا پوتا پے بڑا ہوتا ہے اور اس کی جس ماحول میں تربیت ہوتی ہے وہ ایسا ہی بنکر سامنے آتاہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم دلانی چاہیے امید ہے کہ والدین اہنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں گئے اس موقع پر والدین ،طلباءو طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں