باپ کو قتل

بھلوال کے گاؤں دیووال میں زمین کے تنازعے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاؤں دیووال میں زمین کے تنازعہ پر بیٹے اور پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے 60 سالہ مقتول کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا اور پوتے کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق نواحی گاوں دیووال کے 60 سالہ غلام مصطفے کا اپنے بیٹے ظفر اقبال کے ساتھ زمین کا تنازعہ رھا اور غلام مصطفے اپنی زندگی میں زمین اپنے بیٹے کے نام نہیں لگانا چاہتا تھا جس کا ظفر اقبال کو رنج تھا جس پر اس نے اپنے باپ کو گھر سے نکال دیا جو اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھا۔

اسی رنجش پر ظفر اقبال نے اپنے بیٹے اسد کے ساتھ مل کر اپنے بوڑھے باپ کوفائر نگ کا نشانہ بنایا جو آٹھ فائر لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر بھلوال نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر کے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور ملزم بیٹے ظفر اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم پوتے اسد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں