بھلوال( نمائندہ عکس آن لائن ) بھلوال میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیل کے مطابق بھلوال کے علاقے سلیمانپورہ میں صبح کے وقت اچانک الکمبوہ پلاسٹک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ فیکٹری کے مالک جاوید کمبوہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی مگر یہ 2 گھنٹے دیر سے پہنچے ان کے پہنچنے تک سب جل کر راکھ ہو گیا
انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں موجود عملہ آگ لگنے پر باہر نکل آیا تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا فائر بریگیڈ نے سرگودھا سے پہنچ کر آگ پر قابو پا یا، رابطہ پر فائر بریگیڈ عملہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح نماز ادا کر رہے تھے ریسکیو عملہ نے انہیں آکر بتا یا جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ فائربریگیڈ کے پاس عملہ بھی کم ہے ۔
یاد رہے کہ بھلوال میں فائر بریگیڈ ہیلپ لائن 16کام نہیں کرتی اسی طرح اگر 1122ڈائل کیا جائے تو وہ سرگودھا اٹینڈ ہوتا ہے وہاں سے بھلوال بتایا جاتا ہے پھر ریسیکو عملہ متعلقہ جگہ پہنچتا ہے ، شہریوں نے حکام سے معاملہ کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے