پریانکا گاندھی

بھارتی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار نریندرمودی ہے ، پریانکا گاندھی

دہلی (عکس آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے بے جے پی حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پرینکا گاندھی نے مجموعی گھریلو پیدوار جی ڈی پی کی شرح گر کر 4.5 تک پہنچ جانے کی ذمہ دار حکومت پر عائد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کی شرح میں گراوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانا تو درکنار ، معاشی ترقی کی جو شرح اس کو سونپی گئی تھی اس کی حفاظت میں بھی ناکام رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس حکومت کے اقتصادی ترقی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکومت بے روزگاری کم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے اور کسانوں سے جو وعدے کئے تھے وہ بھی پورے نہیں کئے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں