ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فورسز، ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ ، دو سالہ بچہ شہید ، خاتون سمیت چار شہری زخمی

راولپنڈی (عکس آن لائن) بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیریز فائر معاہدے کی خلاف روزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ معصوم بچہ شہید اور خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوگئے ۔

ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ
ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ

پیرکو پاک فوج نے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر متعدد خلاف ورزیاں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ،

ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ
ایل او سی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے ایل او سی کے ڈھڈنیال ، چری کوٹ ، رکھ چکری سیکٹر پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پور جوابی کارروائیاں کی گئیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاک فوج نے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں