واہگہ(عکس آن لائن) بھارتی حکومت نے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لیے واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واہگہ پہنچے تو بھارتی حکام نے روک لیا، حالانکہ جمعہ کے روز بھارتی حکام نے سدھو کو واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم 5 روز کے ویزے کے باوجود عین وقت پر اٹاری پر روک لیا۔نوجوت سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے۔