نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی سرپرائز ڈے کے موقع پر ارجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کی سرحد پار کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کی سرحد پار کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود میں بھارتی جھوٹی ایئر سٹرائیک کے ڈرامے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسی دن پاکستان فوج کے شیر جوانوں نے بھارتی جہاز کو مار گرایا تھا اور پائیلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا ۔تاہم بھارتی آرمی چیف ارجناتھ سنگھ کا دیگر ملکوں کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا بیان ان کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔
واضح رہے بھارتی پائلٹ کے پاکستان میں گرنے کے بعد جذباتی شہریوں نے ان کا کیا حال بنایا، عینی شاہد اس کہانی کو بیان کر چکا ہے جس سے بھارت کی گیڈر بھبکیوں کی قلعی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔وا ضح رہے کہ گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔