ماں پر تشدد

بھارت، لاک ڈاﺅن ، انسانیت شرمسار ، بے رحم بیٹے کا ماں پر تشدد، گھر سے نکال دیا

نئی دہلی (عکس آن لائن) بے رحم بیٹے نے ماں کی عمر کا بھی خیال نہ کیا اور گھریلو ناچاقی پر ضعیف والدہ کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیا، لاک ڈان ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے انہیں بیٹی کے گھر پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے اترا کھنڈ ضلع پوڑی کے دگڈا بلاک میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بدقسمت بیٹے نے لاک ڈاﺅن کے دنوں میں 85سالہ بوڑھی ماں کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا، پولیس نے عمر رسیدہ خاتون کو بحفاظت ان کی چھوٹی بیٹی کے گھر پہنچادیا۔اس حوالے سے دگڈا چوکی انچارج اوم پرکاش نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں آمڈالی کے قریب روڈ کے کنارے پر پیدل چلنے والی ایک بزرگ خاتون کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پر وہ اہلکاروں کے ساتھ آمڈالی پہنچے اور اس ضعیف خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر پولیس چوکی پر لے آئے۔معلومات کرنے پر بوڑھی خاتون نے بتایا کہ اس کا نام شانتی دیوی اور عمر85 سال ہے۔

شانتی دیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے اس کی پٹائی کی اور اسے گھر سے بھی نکال دیا۔ بینک کی پاس بک، پنشن اور دیگر ضروری دستاویزات بھی بے رحم بیٹے نے چھین کر اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔چوکی انچارج نے معاملے کو سنجیدگی سے لییا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو لے کر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بینک پہنچے۔ پولیس نے خاتون کے نام پتے کی بنیاد پر بینک سے اکانٹ نمبر ٹریس کیا۔ اکانٹ سے رقم نکلوائی اور اسے اس ضعیف خاتون کے حوالے کردی۔

چوکی انچارج نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے بزرگ خاتون کو بحفاظت ان کی چھوٹی بیٹی کے گھر پہنچا دیا۔ شہریوں کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں