مواصلات

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مواصلات اور رابطے منقطع کرنے سے چندریاں سے زیادہ نقصان ہوگا

راولپنڈی (عکس آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چندریاں سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کو جو نقصان ہوا ہے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات اور رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا۔ انشا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں