لاہور(عکس آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیرپر اپنے جھوٹ کو دنیا میں سچ ثابت کر نے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے‘122دن سے کشمیر میں کر فیو لگاکر انسانیت کا قتل کر نیوالا بھارت کس منہ سے اقلیتوں اور انسانی حقوق کی بات کرتا ہے ؟بدقسمتی سے انسانی حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ کر نیوالے ممالک بھی انسانی حقوق پر تجارت کو ترجیح دے رہے ہیں‘جی ایس پلس میں توسیع کے معاملے پریورپی پار لیمنٹ کے30سے زائد اراکین سے انتہائی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔
گور نر ہا?س لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ دورہ یورپ کے موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعرات کے روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ بھارت اپنی سازشوں کے ذریعے دنیا میں اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کر تا رہا مگر اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی تمام سازشیں اور حر بوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا ہے اراکین یورپی پار لیمنٹ سمیت جن سے بھی ملا ہوں سب مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں بھارت کو ہر صورت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائدا عظم محمد علی جناح کے ویڑن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ کر رہے ہیں اور دنیا کر تار پور راہداری منصوبہ کو بھی سر اہا رہی ہے اور یہ بات بالکل درست ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں جتنی محفوظ ہے انکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی یورپی پار لیمنٹ کے بہت سے اراکین بھی کر تار پور اور ننکانہ صاحب کا دورہ کر نا چاہتے ہیں ہم نے انکو یقین دلایا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں گے انکو سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
چوہدری محمدسرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بر سلز اور پر تگال میں ہونیوالی ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا کہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو‘یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے فارن افئیرز کے چیئر مین ڈیوڈ میک آلسٹر ‘سیکرٹری آف اسٹیٹ فارن افیئرز پرتگال ٹریسا ربیرو اور روائس پریذڈنٹ پارلیمنٹری کمیٹی فارن افیئرز پرتگال پیڈرو فلیپ سمیت یورپی اراکین پار لیمنٹ سے انتہائی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور سب جی ایس پی پلس توسیع کے معاملے پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ا ور مسئلہ کشمیر پر بھی فکر مند ہے بھارت سے سب یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں کر فیو اور نسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے کشمیر میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان معاشی میدان میں حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور معیشت کے حوالے سے تما م عالمی ادارے بھی پاکستانی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی اسمبلی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کیساتھ ہیں پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے مگر ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری آرہی ہے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت بیوروکر یسی میں اہم تبادلے ہوئے ہیں جسکے بعد یقینی طور پرمعاملات مزید بہترہوں گے ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں جس سے جمہوریت اور عوام بھی مضبوط ہوں گے۔