نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خطرے کے باعث ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، 26 جنوری کو دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے، خوف کا شکار حکومت نے ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ دہلی جانے کے لیے ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے کاشتکاروں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔کسانوں نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم ِجمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماں کا کہنا تھا کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں، تحریک کے جھنڈوں کی بھی بڑے پیمانے پر تیاری جاری ہے۔بھارتی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70 سے زائد کسان اپنی جانیں دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ
- غزہ جنگ بندی پر امریکی ویٹو نے سلامتی کونسل کو مفلوج کر دیا ہے،چینی مندوب
- چین، دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو کا انعقاد
- چین میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 2019 کے 96 فیصد تک پہنچ گئی