بھارت میں کروناوائرس

بھارت میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی،873مریضوں کی تصدیق

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت میں ہفتہ کی صبح تک نوول کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے مقامی وقت صبح ساڑھے نوبجے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوول کروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر873 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایا بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی کل تعداد873 ہے جن میں سے 826 کیس بھارتی شہریوں کے جبکہ 47 غیر ملکی شہری ہیں۔وزارت کے حکام کے مطابق صحت میں بہتری کے بعد 79 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کروناوائرس کی وبا کے متحرک کیسز کی تعداد 775 ہے۔اس وقت تک ریاست مہاراشٹرا میں بھارت میں وبا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، اس کے بعد کیرالہ کا نمبر ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 180 (177 مقامی اور تین غیر ملکی) ہیں، جبکہ کیرالہ میں یہ تعداد 173 (165 مقامی اور آٹھ غیر ملکی) ہیں۔وزارت نے بتایا کہ کروناوائرس سے ریاست مہاراشٹرا میں اب تک کی سب سے زیادہ پانچ اموات جبکہ گجرات میں تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جمعہ کے روز بھارت میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 724 اور ہلاکتوں کی تعداد 17 تھی۔بھارتی حکومت نے نوول کروناوائرس کی وبا کے پھیلا ﺅ کو روکنے کے لئے بدھ کے روز سے ملک بھر میں 21 دنون کا لاک ڈان شروع کیا۔

حکام نے لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔سوائے ضروری خدمات کے لاک ڈان کے پیش نظر روڈ، ریل اور فضائی خدمات معطل کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں