رسالپور (عکس آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،
تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 142ویں ڈی جی پی،88ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس، 23ویں اے اینڈ ایس ڈی اور 98 ویں اے ڈی کی مشترکہ پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب ہوئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات مہمان خصوصی تھے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی پاسنگ آٹ پریڈ میں موجود تھے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا، جنرل زبیرمحمود حیات نے پاس آ ﺅ ٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے،
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آ ﺅٹ کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں، قوم کوپاک فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے پاس آ ﺅٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔