واشنگٹن(عکس آن لائن ) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنا بڑی کامیابی ہے، بھارت کشمیر کے معاملے پر اندرونی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں صدرآزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، اس موقع پر مسعود خان کا نے کہا کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہ کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے، مودی آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے، پاک فوج ماضی کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔ صدرزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کو متحد دیکھا ہے، دوطرفہ مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا۔
Hi! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good gains. If you know of any please share. Thanks! I saw similar article here: Eco blankets