نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں رہائشی علاقے میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے منہدم ہوگئی جب کہ ا?س پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا ا?غاز کرتے ہوئے 20 لاشیں نکال لی ہیں تاہم اب بھی فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات میں کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ ریٹائرڈ آرمیندر سنگھ نے انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے