راہول گاندھی

بھارت ،کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو سمجھدار قرار دے دیا

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو سمجھدار قرار دے دیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان مظاہرین مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین تھکنے یا گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ وہ کسی کے بہکاوے میں آئیں گے ۔ گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کوآہستہ آہستہ ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ کسان حکومت کی اس پالیسی کو سمجھ چکے ہیں اس لیے انہوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے ۔انہوں نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری جماعت کسانوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کسان مود ی سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس واحد حل یہ ہے کہ وہ تینوں کالے قوانین کو واپس لے اور پرانے قانون کو بحال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں