بچیکی (نمائندہ عکس آن لائن)بسم اللہ ہاﺅسنگ اسکیم اڈہ بجلی گھر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بسم اللہ گروپ آف کمپینز کے سی ای او چوہدری حاجی ذوالفقار علی نے کی ،وفاقی وزیر داخلہ کے کوآرڈی نیٹر اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ننکانہ صاحب پیر سرور شاہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماﺅں ،رائس ڈیلرز ،وکلاءاور شہریوں کی کثیر تعداد نے محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں شرکت کی ،
کراچی سے آئے معروف نقیب محفل تسلیم احمد صابری اور معروف ثناءخوان پروفیسر عبد الراﺅف رﺅفی ، شہباز سمیع اور دیگر نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں شان رسالتﷺ بیان کر کے سماں باندھ دیا اس دوران شرکاءدرود سلام پڑھتے ہوئے جھومتے رہے ،
معروف عالم دین علامہ ضیاءالسلام قمر نے نبی رحمت ﷺ کی شان و رتبہ بیان کرتے ہوئے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں اور حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں کیونکہ حقوق اللہ تو معاف ہو سکتے ہیں مگر حقو ق العباد معاف نہیں ہو ں گے جب تک متاثرہ شخص اسے معاف نہیں کرے گا ،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے زریعے ایک خوش نصیب کو عمرہ کا ٹکٹ اور10 مستحق افراد کو ان کی بچیوں کی شادیوں کے جہیز فنڈ دیا گیا ،بعد ازاں ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔