لندن(عکس آن لائن) ماہرین نے تجربات سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بوڑھے افراد کی یادداشت گیم کے ذریعے بہتر کی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق ورکنگ میموری کی تعریف معلومات وہ کم سے کم مقدار جسے ذہن محفوظ رکھ سکتا ہے اور علمی نوعیت کے کاموں کو انجام دینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
محققین اکثر یادداشت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں اور ان طریقوں میں سے ایک ویڈیو گیمنگ بھی شامل ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ لوگ جس قسم کے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں اس سے ممکنہ طور پر ورکنگ میموری کی صلاحیت پر مثبت اثر ہوتا ہے اور ذہنی خلفشار کو دور کیا جاسکتا ہے۔
محققین نے مطالعےکے لیے 482 شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ شرکاء کی اکثریت (297) خواتین تھیں۔ شرکاء کی عمریں 18 سے 81 کے درمیان تھیں اور سائنسدانوں نے انہیں چھوٹے بالغ گروپ (عمر 18-30) اور بڑے بالغ گروپ (عمر 60-81) میں تقسیم کیا۔
ماہرین نے مطالعے میں دیکھا کہ پزل گیم کھیلنے والے بڑی عمر کے افراد نے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بنسبت ان شرکا کے جنہوں نے گیم نہیں کھیلا۔ دوسری جانب نوجوان بالغوں نے حکمت عملی پر مبنی گیمز کھیل کر بہتر ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ محققین نے اپنے نتائج کو heliyon نامی جریدے میں شائع کیا۔