بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ضلع وہاڑی محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہے،موجودہ حالات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروگرام “گرین اینڈ کلین” پاکستان اور دس میلن ٹری پروگرام کی پائیداری ہم سب کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت پنجاب کی ہدایت محکمہ ماحولیات سختی سے اس قوانین پر عملدرآمد کروا رہا ہے،پنجاب میں سموگ اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلیمنٹ سوسائٹی،گرین گرو نیٹ ورک پاکستان اور انڈس کنسورشیم کے زیر اہتمام ایک روزہ “کمیونٹی ایورنس سیشن برائے ریونیو ایبل انرجی،پاکستان پر قرضہ اور موسمی تبدیلی” کے عنوان سے نجی کالج میں تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پچھلے سال تین ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ضلع وہاڑی میں 412 بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر چلائے،سات بھٹے بند کیے گئے اور ضلع وہاڑی میں 46 مقدمات بھی درج کیے محکمہ ماحولیات صاف پانی اور انسان دوست ماحول میں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے محکمہ جنگلات ریج فارسٹ آفیسر تنویر احمد خان کی نمائندگی بلاک آفیسر جام ماجد عباس نے کرتے ہوئے محکمہ کی طرف شجرکاری مہم کے حوالے سے نجی کالج میں پودے لگائے اور طالبات میں فری پودے تقسیم کیے،
سوشل ویلفیئر آفیسر اظہار خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سماجی تنظیموں کے عوام کی معاونت کرنا آج کا پروگرام عوام کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا اس طرح کے پروگرام مزید ہونے چاہئیں سول سوسائٹی نیٹ ورک،ریسکیو 1122،نجی کالج،سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلیمنٹ سوسائٹی بورے والا،گرو گرین نیٹ ورک پاکستان اور محکمہ جنگلات نے ضلع وہاڑی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اتفاق کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گرین بنکنک پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے عالمی اداروں،ورلڈ بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک،آئی ایم ایف بنک اور اقوام متحدہ پاکستان کے تمام قرضوں کو معاف کرے تقریب سے سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلیمنٹ سوسائٹی بورے والا کے صدر محمد شیر خان کھچی،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سینئر راہنما سید زاہد حسین مشہدی،سوشل ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری راشد محمود چوہدری،سماجی راہنما چوہدری بلال منیر دانیوال،مطاہر جمیل رامے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسپائر کالج ابراہیم کیمپس کے وائس پرنسپل محمد شعیب،شاید ندیم بھٹی،محکمہ صحت حسنین خالد خان جوئیہ،ریسکیو 1122 بورے والا کے انچارج عبدالجبار،محمد آصف،کالج کے پروفیسرز اور طلباءنے بھی شرکت کی۔