بورے والا

بورے والا:عوام اور پولیس کے مابین خلیج کو دور کرنا بہت ضروری ہے،ڈی پی او وہاڑی

بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)ڈی پی او وہاڑی کے پی ایس او انسپکٹر محمد رضوان واحد نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین خلیج کو دور کرنا بہت ضروری ہے عوام اگر پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی اوقات کار اور تھانوں میں نفری کی کمی کو سامنے رکھیں تو پولیس کے بارے موجود منفی رائے کا خاتمہ ممکن ہے پولیس نفری کم اور محدود وسائل کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتی ہے

لگا تار 24 گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد ہر انسان میں چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے کوئی بھی شخص کبھی بھی اپنے خلاف دوسروں کو منفی رائے قائم کرنے کا موقع فراہم نہیں کرتا پولیس اہلکار بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور انکی مجبوریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی دباو کو مد نظر ضرور رکھنا چاہیئے ڈی پی او وہاڑی کی یہ کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین بہترین مثالی ریلیشن شپ قائم کی جائے تا کہ دونوں ملکر امن و امان کے قیام اور معاشرتی مسائل کے حل میں مدد مل سکے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان یوگا کونسل بورے والا کے مارننگ یوگا سیشن کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی وائی سی کے پیٹرن انچیف محمد ریاض کھوکھر یوگی نے انہیں یقین دلایا کہ یوگا کونسل کے ارکان پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے والی خلیج کو دور کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں