بوئنگ

بوئنگ کا آئندہ ماہ اپنے 737 میکس طیاروں کی پیداوار عارضی طور پر روکنے کا اعلان

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے آئندہ ماہ اپنے 737 میکس طیاروں کی پیداوار عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ان طیاروں کو ابھی تک دوبارہ فعال نہیں کیا جاسکا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ماضی قریب میں دومختلف حادثات کے باعث دنیا بھر میں گراؤنڈ ہونے والے اپنے میکس 737 طیاروں کی پیداوار جنوری میں عارضی طور پر روک دے گی تاہم ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے مارچ میں میکس 737 طیارے کو پیش آنے والے دوسرے حادثے اور اس کے نتیجے میں کئی افراد کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جس کا امریکی معیشت پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں