بو آؤ ایشیائی فورم

بو آؤ ایشیائی فورم کی2025 سالانہ کانفرنس اگلے سال مارچ میں منعقد ہوگی، بان کی مون

بیجنگ (عکس آن لائن)  بوآؤ ایشیائی فورم کی بینکاک گول میز  کانفرنس کے دوران، فورم کے چیئرمین بان کی مون نے اعلان کیا کہ بوآؤ ایشیائی فورم کی 2025 سالانہ کانفرنس اگلے سال 25 سے 28 مارچ تک چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں منعقد ہوگی۔ بان کی مون نے کہا کہ 2025 بوآؤ  ایشیائی فورم  کی سالانہ کانفرنس ایشیاء  کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی اور ساتھ ہی بڑے عالمی مسائل پر بھی پوری توجہ دے گی،اس کے علاوہ  بین الاقوامی برادری کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ ترقی کی تلاش اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر  کو فروغ دے گی۔