چینی صدر شی جن پھنگ

بنی نوع انسان نے شاندار کاشتکاری کی تہذیب پیدا کی، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی اہم زرعی ثقافتی ورثے کی کانفرنس کے نام  مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ بنی نوع انسان نے اپنی طویل تاریخ میں شاندار کاشتکاری کی تہذیب پیدا کی ہے اور زرعی ثقافتی ورثے کی حفاظت بنی نوع انسان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

چین اہم عالمی  زرعی ثقافتی ورثے کے بارے میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اقدام کے مطابق کھدائی کے دوران ،تحفظ اور استعمال کے دوران حفاظت پر زور دیتا ہے، اور مسلسل زرعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل کو فروغ دیتا ہے۔

چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر زرعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنانے، اس کی اقتصادی، سماجی، ثقافتی، ماحولیاتی، سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ تاکہ پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں مدد مل سکے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔

اہم عالمی زرعی ثقافتی ورثہ کانفرنس کا انعقاد اسی دن چین کے صوبہ جیے جیانگ میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں