پیاز کی قیمت

بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی،وزیراعظم نے استعمال ترک کردیا

ڈھاکا(عکس آن لائن) ملک میں کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچنے کے باعث بنگلہ دیش نے فوری طور پر فضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت اتنی بڑھ گئیں کہ وزیراعظم حسینہ واجد بھی اپنے مینیو میں کمی کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حالیہ مون سون سیز کی دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے جہاں قلت بڑے پیمانے پر عدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اہم سبزیاں زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے)فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا (476)روپے فی کلو تک جا پہنچیں۔اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے اور وزیراعظم نے اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں