اصلاحات

بلاول صاحب، بتائیں کہ اب تک کتنی ویکسین خریدی ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول صاحب، بتائیں کہ اب تک کتنی ویکسین خریدی ہے،وفاق نے سندھ حکومت کو این ایف سی ایو کی مد میں 1600ارب دیئے ان کا کیا استعمال ہوا؟

بلاول کو توعمران خان کا شکرگذار ہونا چاہیے جنہوں نے احساس ایمرجنسی کیشن کا 35فیصد سندھ کے عوام کو دیئے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بلاول صاحب، بتائیں کہ اب تک کتنی ویکسین خریدی ہے، وفاق نے سندھ حکومت کو این ایف سی ایو کی مد میں 1600ارب دیئے ان کا کیا استعمال ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول کو توعمران خان کا شکرگذار ہونا چاہیے جنہوں نے احساس ایمرجنسی کیشن کا 35فیصد سندھ کے عوام کو دیئے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بتائیں کہ اب تک ان کی سندھ حکومت نے کوویڈ ریسپانس کے لئے کیا کارنامہ سرانجام دیا، سندھ حکومت نے کوویڈ ریسپانڈ کے لئے 5ارب کے جو فنڈز مختص کیے وہ کہاں خرچ ہوئے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بلاول صاحب،آپ کو اپنے مشیر بدل لیں جو آپ کو سچ کی بجائے جھوٹ بتا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ19 سے نبردآزما ہونے کے لئے مجموعی حکمت عملی، سمارٹ لاک ڈاؤن پالسی کو عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا بھر نے سراہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ وفاقی حکومت کی کاوشوں سے اب تک ملک بھر میں 79لاکھ 52ہزار 574 خوراکیں دی جاچکی ہے، کوویڈ 19سے نبردآزماہونے کے لئے آکسیجن کی پیدوار کو یومیہ پیداوار400سے 800میٹرک ٹن تک لاچکے ہیں، یومیہ ٹیسٹوں کی صلاحیت 50ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں