کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں مراکش میں قدرتی آفت کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال پر دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔