اسلام آباد (عکس آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق کو ان کے 143 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ اقبال جتنے عظیم شاعر ہیں، اتنے بڑے فلسفی و سیاسی مدبر تھے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وہ مسلمانانِ برصغیر کی سیاسی جدوجہد کے فکری محاذ کے روحِ رواں تھے،شاعرِ مشرق نے عوام کو استبداد کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا درس دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کلام اقبال نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے، جو مذہبی رواداری اور روشن خیالی کا پیغام ہے۔
انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج عہد کریں، جمہور کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی فکرِ اقبال کی روشنی میں مساوات اور وسیع تر اتفاق و ہم آہنگی کیلئے سرگرمِ عمل ہے