کراچی (عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہو گئے، آصف زرداری کراچی میں بیٹھ کر بلاول کے خلاف کیسز میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو نہیں کر سکیں گے،
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام سیاسی پارٹیوں پر اتفاق رائے ہے اور لیک پیج پر ہیں۔جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گھیرے میں ہے اور اس کے کیسز میں آصف زرداری کراچی میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ شہادتیں ختم کرنے میں یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، بلاول بھٹو بھی حمزہ شہباز اور مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر سب کی اتفاق رائے ہے اور ساری پارٹیاں اس پر آن بورڈ ہیں اس حوالے سے جو بھی طریقہ کار ہوگا وہ اپنا لیا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے صحافیوں کے سوالوںکے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو وائلڈ نہ ہو خطرناک ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں عدالتی فیصلوں پر زیادہ بات نہ کروں، ہمیں عدالتی فیصلت قبول ہیں، عدلیہ آزاد ہے اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے لیگل ٹیم ہی بات کرے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہے، سارے ادارے ایک ہیں اور عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے گی۔