لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے کہا ہے کہ پشتو فلم انڈسٹری کامیاب جارہی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ پشتو فلموں کا بلا تعطل بننا ہے ،سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ پنجابی فلمیں بنانے کے لئے آگے آئیں ۔ ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا کہ پشتو فلمیں انتہائی معیاری ہیںجنہیں اردو اورپنجابی زبان میں ملک کے مختلف حصوں میںپیش کیا جا سکتا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلموںکے بننے کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے جس سے فلم انڈسٹری شدیدبحرانی کیفیت سے دوچار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کارو ں کو چاہیے کہ پنجابی فلمیں بنائیں اور اسے پنجاب بھر میں نمائش کرنے سے کامیابی کے زیادہ مواقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے “آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ” اگلا اسٹاپ، چین “سرگرمی کا انعقاد
- 2012 سے 2023 تک چین نے 1244 عالمی چیمپئن شپس جیتیں، چینی حکام
- سی ایم جی 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا کا اندرون اور بیرون ملک ناظرین کی جانب سے پرجوش ردعمل
- تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت پر چین کی سخت مخالفت