مہنگی ترین کشتی

بل گیٹس مہنگی ترین کشتی کے پہلے خریدار بن گئے

لندن(عکس آن لائن)دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس مہنگی ترین کشتی کے پہلے خریدار بن گئے۔ ہائیڈروجن اور آکسیجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایکوا لگژری شپ ڈچ کمپنی سینوٹ نے ڈیزائن کی اور اس کی قیمت صرف 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالریعنی 99 ارب پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

اس پرتعیش سپر یاٹ میں 28 ٹن وزنی ویکیوم سیل ٹینک موجود ہیں جن میں سیال ہائیڈروجن کو منفی 251 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ہائیڈروجن اور آکسیجن کا امتزاج بجلی فراہم کر کے سپر یاٹ کو چلنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس عمل میں گیس کی جگہ پانی بنتا ہے۔تاہم بل گیٹس نے بیک اپ کیلئے ڈیزل سپورٹ بھی رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سپریاٹ 2024 تک تیار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں